لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں زینب قتل کیس کے ملزم عمران کومزید 3 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم عمران کو 14دن کا ریمانڈ ختم ہونے پر بدھ کے روزعدالت میں پیش کرنا تھا لیکن اسے ایک دن پہلے ہی پیش کردیاگیا۔
پولیس نےعدالت کوبتایا کہ ملزم عمران نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا کرکےقتل کیا،جن سے اس کا ڈی این اے میچ ہوا، استدعاہےکہ دیگر7 کیسز میں بھی تفتیش کے لئے ملزم کا 5 روز کا ریمانڈ دیا جائے۔
اس پر عدالت نے ملزم کو مزید 3 دن کےریمانڈ پر پولیس کےحوالے کر دیا،ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت میں لایا گیاتھا۔