پاکستان

ایم کیوایم میں اختلافات پر وزیراعلیٰ سندھ کا اظہارافسوس

خیرپور (سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی دھڑا بندی پر جو بیانات آئے ان پر افسوس ہے، جنہیں اپنے ہی لوگوں پر عدم اعتماد نہیں وہ عوام کی خدمت کیا کریں گے۔
خیرپور کے علاقے رانی پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملزم کو پیپلزپارٹی کی آشیربادحاصل نہیں، راؤ انوار ایک ملزم ہے، نقیب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قابل افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ راؤانوار بےقصور ہے تو خود کو عدالت میں پیش کرے،نقیب معاملے پرجو لوگ موقع پرموجود تھےوہ سب گرفتارہیں۔

Back to top button