پاکستانتازہ ترین

کراچی: چینی باشندے کے قتل کی تحقیقات، واردات کے مقامات پر فون کالز کا جائزہ

کراچی(انوسٹی گیشن سیل/میڈیا92نیوز)کراچی کی نیلم کالونی میں چینی باشندے کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس فائرنگ کے مقام پر واردات سے پہلے اور بعد میں کی گئی فون کالز کا جائزہ لے رہی ہے۔
فائرنگ سے پہلے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق چینی شخص ساتھی کے ساتھ موجود ہے، چینی باشندے کی گاڑی نیلم کالونی سبزی مارکیٹ کے سامنے سڑک پرکھڑی ہے ، چینی باشندہ موبائل فون سے مختلف مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر بنارہا تھا۔
واردات کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کردی گئی۔
سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج ہونے کے بعد مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
کراچی میں چینی شہری کےقتل میں نیا نائن ایم ایم پستول استعمال کیا گیا ۔ مقتول سی پیک کمپنی میں نہیں بلکہ دوسری کمپنی میں عہدیدارتھا۔ انہیں سیکورٹی دی گئی تھی لیکن مقتول نے انہیں ساتھ نہیں رکھا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی شہری کو ڈیفنس میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ،واقعے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

Back to top button