پاکستانتازہ ترین

ایف سی بلوچستان کا سرچ آپریشن، 11 مشتبہ فرادزیرحراست، اسلحہ برآمد

(میڈیا92 نیوز)ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کے دوران11مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر بارودی سرنگیں و دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے کاتک وادی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن میں بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹر، فیوز اورگولہ بارود برآمد کیے گئےجبکہ موبائل فون کی سمیں اور کمیونی کیشن آلات بھی برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سرچ آپریشن سرخاب افغان مہاجرین کیمپ میں کیا گیا۔

Back to top button