تازہ ترین

عاصمہ قتل کیس: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کو طلب کر لیا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کو فوری طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے کہ اپنی پولیس بہت اچھی ہے،فواد چودھری کہتے ہیں خیبرپختونخوا کی پولیس بہت مثالی ہے،انہیں طلب کر لیتے ہیں تاکہ پتا چل سکے کہ خیبرپختونخوا کی کتنی مثالی پولیس ہے ۔
کوہاٹ کی عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے دریافت کیا کہ عاصمہ رانی کے قتل کے ملزم کے پاس دبئی کا اقامہ ہے؟
ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دبئی میں ہے یا سعودی عرب میں معلوم نہیں۔ ملزم نے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ عاصمہ رانی کوقتل کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے معلوم کیا کہ متاثرہ خاندان کا کوئی فرد عدالت میں موجود ہے؟
خیبرپختونخوا پولیس کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کا کوئی فرد پیش کرنے کا کہیں تو پیش کرسکتے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پیش نہ کریں ہم انہیں عزت سے بلائیں گے۔

Back to top button