کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما رضاہارون نے کہا ہے کہ فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے اس کا کردار مشکوک ہے، وہ ختم ہے فاروق ستار ایم کیو ایم میں بارہویں کھلاڑی ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگومیںرضا ہارون کا کہنا تھا کہ آج کی ایم کیو ایم کونسی ہے اس کا پتہ لگانا باقی ہے ۔
واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پارٹی بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ میں بٹ گئی۔
ایم کیوایم پاکستان کےکئی مرکزی رہنما سر براہ فاروق ستارکےخلاف بغاوت کرتے ہوئے ڈٹ گئے کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ کاٹکٹ نہ دیا جائے۔
فاروق ستارنے جوابی وار کرتے ہوئے آج شام اجلاس طلب کرلیا اور مخالف دھڑے کو اجلاس تک معطل کر دیا ہے۔