کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اجلاس میں آج وہ کہنے جارہاہوں جو پہلے کبھی نہیں کہا۔
صبح سویرے جاری کیے گئے ایک وڈیو بیان میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 15 ماہ سےفیصلوں میں کیارکاوٹ تھی،وہ بھی آج کے اجلاس میں بتادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کارکن اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے جنرل ورکز اجلاس سہ پہر تین بجے پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں بلا یا ہے۔
واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان میں پھوٹ پڑ گئی، اور پارٹی بہادرآباد اور پی آئی بی گروپ میں بٹ گئی۔
ایم کیوایم پاکستان کےکئی مرکزی رہنما سر براہ فاروق ستارکےخلاف بغاوت کرتے ہوئے ڈٹ گئے کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ کاٹکٹ نہ دیا جائے۔
فاروق ستارنے جوابی وار کرتے ہوئے مخالف دھڑے کو آج اجلاس تک معطل کر دیا اور آج شام اجلاس طلب کرلیا ہے۔