لاہور( شیخ مبشر حسین سے )مغلپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، کارخانے سے40سالہ شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے خون آلود چاقو برآمد کر کے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاتفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے
درس بڑے میاں قبرستان کے عقب میں واقع سٹیپلر بنانے والے کارخانے میں40سالہ مزدور ندیم اقبال کی گلہ کٹی لاش پڑی دیکھ کر کام پر آنے والے مزدوروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول ندیم کےساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے باوجود
فیکٹری مالک نے بجلی کا کام کرانے کیلئے ندیم کو بلایا، ندیم آٹھ بجے فیکٹری میں آیا تھا جس کے بعد آنے والے مزدور نے دیکھا تو ندیم کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ورثا کی جانب سے ایف آر کے لیے درخواست ملنے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔