پراپرٹی گائیڈ

بچے اغوا کی دھمکیاں، پراپرٹی ڈیلر سے تاوان بھی طلب، تنگ آکر کیساقدم اٹھا لیا ؟

لاہور( میڈیا 92نیوز )سندر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شہری سے 2کروڑ روپے بطو ر تاوان مانگ لیا،سائل نے داد رسی کے لیے پولیس کواس واقعہ کی بابت درخواست دے دی جس پرابھی تک کوئی بھی کاروائی نہیں ہوئی اورنہ ہی ان نامعلو م ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوسکا ۔تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقہ موہلنوال کارہائشی عقیل جوکہ پراپرٹی کا فیس ٹو فیس کے نام سے دفتر بنا کے محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنی بیوی اورتین بچوںحسنین حیدر ،عبیرفاطمہ اورعلیزفاطمہ کا پیٹ پال رہا ہے ۔گزشتہ چندر وز سے شہری کے نمبر پرنامعلوم مختلف نمبروں سے اس کے بچوں کواغواءکرنے کی دھمکی آمیزفون آرہے ہیں اس سے بچنے کے لیے نامعلوم افراد نے شہری سے 2کروڑ کا مطالبہ کیاہے جس سے عقیل نامی شہری اپنے بیوی بچوں سمیت گھر کے اندر محسور ہوکررہ گیا۔دریں اثناءسائل نے بتایا کہ اس نے متعلقہ تھانے سندر میں اس واقعہ کی درخواست درج کروادی ہے جس پرابھی تک کوئی بھی عمل نہیں ہوسکا اورنہ ہی ان نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس مقدمہ درج کر پائی ہے ۔شہری نے مزید بتایاکہ میں شعیہ مسلک سے تعلق رکھتا ہوں جس پرمجھے شک ہے کے کہیں یہ مذہبی منافرت کی بنا پرتوکوئی حرکت نہیں۔تاحال سائل نے آئی جی پنجاب ،سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشن سمیت دیگرافسران سے اپنے اوراپنے گھروالوں کے تحفظ کی اپیل کی ہے ۔

Back to top button