لاہور( میڈیا 92نیوز )مغلپورہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، کارخانے سے40سالہ شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے خون آلود چاقو برآمد کر کے لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاتفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقے درس بڑے میاں قبرستان کے عقب میں واقع سٹیپلر بنانے والے کارخانے میں40سالہ مزدور ندیم اقبال کی گلہ کٹی لاش پڑی دیکھ کر کام پر آنے والے مزدوروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ سے آلہ قتل سمیت فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول ندیم کےساتھ کام کرنے والے دیگر ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے باوجود فیکٹری مالک نے بجلی کا کام کرانے کیلئے ندیم کو بلایا، ندیم آٹھ بجے فیکٹری میں آیا تھا جس کے بعد آنے والے مزدور نے دیکھا تو ندیم کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ورثا کی جانب سے ایف آر کے لیے درخواست ملنے کے بعد قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Read Next
1 ہفتہ ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021