لاھور نامہ

مہنگی برانڈز کے جعلی انجکشن کہاں بھرے جا رہے تھے؟ سرغنہ دو ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور( میڈیا 92نیوز )ایف آئی اے نے فیروز پور روڈ پر واقع ہائوسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں چھاپہ مار کر مہنگی برانڈز کے جعلی انجکشن بنانے والے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جعلی انجکشنز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر فیروز پور روڈ پر واقع گھر میں چھاپہ مار کر مہنگے برانڈز کے جعلی انجکشن بنا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے والے مرکزی ملزم قیصر محمود کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ایف آئی اے کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے جعلی انجکشن مارکیٹ میں فروخت کر کے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے تھے ان کی نشاندہی پر ایسے میڈیکل سٹور مالکان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا جو سب جانتے ہوئے بھی سستے داموں انجکشن خرید رہے تھے 

Back to top button