لاھور نامہ

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 628 لیٹر شراب،15 کلوگرام چرس،1520 کلو گرام مردہ گوشت قبضہ میں لے لیا

لاہور (وسیم شہزاد سے)پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، جنرل ہولڈاپ کے دوران کلاشنکوف اور 279 گولیاں برآمد،628 لیٹر شراب،15 کلوگرام چرس،1520 کلو گرام مردہ گوشت قبضہ میں لے لیا، 3 ڈکیت گرفتار قبضہ سے موٹرسائیکل اور قیمتی موبائل فون برآمد،150 اشتہاریوںسمیت271ملزمان گرفتار اور4182مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نواں لوک نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، تین میگزینز، 279 گولیاں، ایک پسٹل اور 34 گولیاں برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ فقیراں نے دوران ناکہ بندی 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان قبضہ سے 1520 کلوگرام مردہ گوشت برآمد کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ بوریوال نے اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کر کے 3 ڈکیت خالد، شعیب ، حسن اور قمرعباس کو گو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹرسائیکل ایک پسٹل اور مونائل فون برآمد کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے150 اشتہاریوں اور6عدالتی مجرموںمحمد گلزار، محمد امین، شیراز، غلام قادر، ظہور، نصراللہ، محمد احمد، فدا حسین، محمد، حماد، احمد، اسجد شاہ، طاہر محمود، محمد عارف، راضیہ بی بی، خالد، دین محمد، محمد رمضان، محمد اکرم، ممتاز، نور محمد، محمد اسلم، محمد شاہد، محمد ندیم، محمد عباس، لیاقت علی، فرحت حسین، صداقت علی، آصف، فرقان، عابد علی، شہزاد، شمس، عنصر، شکیل، ذوالفقار، احسن شاہ، غلام شبیر، نذر، اقبال بی بی، شمیم بی بی، عبدالرزاق، محمد اسحاق کو گرفتار کیا۔دریںاثناءپن​جاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے62 ملزمان محمد مدنی، غلام مصطفی، عبدالرحمان، زر خان، اخلاق احمد، محمد عرفان، شفقت علی، حامد اعجاز، محمد طارق، ناصر، بلال، فاروق، وزیر احمد، عاشق، محمد ذیشان، عبداللہ، علی حسن، محمد انور، شاہد عامر بٹ، فیصل، محمد وسیم، غلام محمد، مختیار، سلیم، طالب حسین، محمد ریاض، امانت علی، محمد جمیل، شرافت، قادر خان، اشرف، اسلم، محمد امتیاز، ساجد علی، محمد رمضان، محمد اسلم، بشارت، محمد خان، مہر علی، محمد امین، محمد نعیم اور اویس کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے628لیٹرشراب،15116گرام چرس برآمدکی۔جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 53ملزمان ریاض، پرویز عباس، سعید، محمد اجمل، شاہد، آصف، محمد اکرم، احمد علی، ساون خان، محمد اعجاز، محسن، محمد اقبال، یعقوب، امیر محمد، شاہد خان، محسن، محمدسلیم، سیف الرحمان، محمد عثمان، بابر، طاہر، کاشف، محمد خالد، خرم، اسلام دین، غلام حسین اور جاوید کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے40 پسٹل8گن،2 کلیشنکوف، 3 رائفل،9 میگزینز،49 کارتوس، اور321گولیاں برآمدکیںاور 4182 مسافروں کو مدد فراہم کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے 4 گمشدہ بچوںاتاالرحمان، ثناءاور محمد طارق کو ان کے والدین سے ملوایا۔

Back to top button