لاہور(اظہر محمود سے) کوٹ لکھپت کے علاقے میں 3بچوں کے باپ کی دوست کے شوروم میں پھندا لگی لاش برآمد ، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع شوروم پر 37سالہ اکرم کی پھندا لگی لاش دیکھ کر شوروم کے مالک نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پرلاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا شوروم کے مالک نے پولیس کو بتایا کہ کہ اکرم اس کا دوست ہے وہ گزشتہ روز اسے اپنے شوروم بیٹھا پر کس کام کے سلسلے مین باہر گیا واپسی پر اس نے دیکھا کہ آکر اس نے دیکھا کہ اکرم کی لاش شوروم کے پیچھے والے کمرے میں لٹکی ہوئی ہے پولیس کا کہنا کہ تفتیش کی جا رہی ہے کہ اکرم نے خودکشی کی ہے یا کسی نے اسے قتل کر کے لاش کو رسی سے لٹکا کر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے ۔
Read Next
3 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021