لاھور نامہ

کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت، ایف آئی اے نے فیصل آباد سے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا

لاہور(عمر خالد سے )لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے16پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کے دوران فیصل آباد سے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ فیصل آباد سرکل نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے عزیز کے لواحقین کی نشاندہی پر کاروائی کر کے محمد ادریس عرف کاشف نامی انسانی سمگلر کو گرفتار کر کے اس خلاف ± مقدمہ درج کر لیا گیا ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلروں کی گرفتاریوں کے لیے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاسے رابطہ کیا جا رہا ہے جلد مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Back to top button