لاہور(ماجد بٹ سے )اندرون شہرمیں صوبائی حکومت کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرکے پختہ تعمیرات کرنیوالے ناجائز قائض کے خلاف اسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے کارروائی ‘ پٹواری کی جانب سے صوبائی عمارت پر قبضہ کروائے جانے کا انکشاف کیا جا رہا ہے، تعمیرات کو سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا دکان کو خود ساختہ مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد اورسکی تکمیل کرتے ہوئے قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے عبداللہ خرم نیازی کا واہ گزار کی جانیوالی اراضی کے موقع پر گفتگو تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ ریونیو کو اطلاع موصول ہوئی کہ صوبائی دارلحکومت کے پٹوار سرکل لاہور خاص کی حدود میں محکمہ نزول سابق صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین پر خادم حسین ولد شوکت حسین نے قبضہ کرکے پختہ تعمیرات بشکل دکان کررکھی ہے جس کی اطلاع پر
اسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تعمیرہونیوالی دوکان کو سیل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے قابض دوکاندار کو دوکان خود ساختہ مسمار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے بصورت دیگر کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اس موقع پر واہ گزار کئے جانیوالے آفیسر اسٹنٹ کمشنرسٹی عبداللہ خرم نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد اورسکی تکمیل کرتے ہوئے قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر رہے ہیں قابضین کی جانب سے واہ گزار کی جانیوالی اراضی کی ملکیت کروڑوں روپے میں شمار ہوتی ہے ۔