انٹرنیشنلتازہ ترین

سعودی بن لادن کمپنی نے ایک مرتبہ پھر کام شروع کردیالیکن ریاست میں موجود پاکستانی ملازمین اب کس حال میں ہیں؟ ایک عرصے بعد حیران کن خبرآگئی

ریاض (میڈیا پاکستان) کرین حادثے سے متعلق عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سعودی بن لادن گروپ نے ایک مرتبہ پھر کام شروع کردیا ہے اور 2017ءکے اواخر میں اطلاعات تھیں کہ بن لادن گروپ نے اپنے غیرملکی ملازمین کو بھی تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے تاہم اب انتہائی افسوسناک انکشاف ہوا ہے کہ 6ماہ سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود پاکستانی ملازمین کو تنخواہیں ابھی تک نہ مل سکیں جس کی وجہ سے بھوک برداشت کرنے پر مجبور ہیں ، سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ ملازمین کے پاسپورٹ بھی کمپنی نے اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔
میڈیا پاکستان کو موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی بن لادن کمپنی نے تاحال پاکستانی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کیں لیکن ملازمین سے بدستور کام کرا رہے ہیں ، ان ملازمین کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں ۔6ماہ سے تنخواہوں سے محروم سعودی میں پھنسے ملازمین نے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان سعودی ذمہ داران سے بات کرے اور ان کی مشکل میں آسانی لائے۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بن لادن گروپ نے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی بجائے ایک ہزار ریال قرض دینے کی پیشکش کردی اور اس ضمن میں ملازمین کیلئے جاری نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ” آپ کو یہ بتانا تھا کہ جولوگ تاحال کام کررہے ہیں، انہیں تنخواہ ملنے تک ایک ہزار ریال ادھار دینے کا فیصلہ کیا گیا، یہ رقم بینک اکاﺅنٹس میں بھیجی جائے گی لیکن اگر کسی ملازم کا بینک اکاﺅنٹ نہیں تو وہ اکاﺅنٹس ڈیپارٹمنٹ سے رقم وصول کرسکتے ہیں“۔

Back to top button