تازہ ترین

بھارتی فورسزکے مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کونہیں دباسکتے،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی (میڈیا پاکستان)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسزکے مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کونہیں دباسکتے،کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کے منتظرہیں،ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملناچاہئے،قابض بھارتی فوج کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کاجبرکشمیریوں کی تحریک آزادی کونہیں دباسکتا،کشمیریوں کی جدوجہدکی منزل کامیابی ہے،ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

Back to top button