لاھور نامہ

شہبازشریف نے قصور سے واپسی پر ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتروا لیا،اینٹوں کے بھٹے کا دورہ

قصور(میڈیا پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور سے واپس آتے ہوئے ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اتروا لیا اور اچانک اینٹوں کے بھٹے کا دورہ کیا اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکول داخل کرانے کی ہدایت کی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف قصور کے دورے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اترالیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹوں کے بھٹے کا دورہ کیا اور بچوں کو سکول داخل کرانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے قوم کے معماروں کو محفوظ مستقبل دیا،بچوں کا مستقبل تعلیم سے جڑا ہے،بچوں کو بھٹوں سے نکال کرتعلیم کیلئے سکولوں میں داخل کرائیں۔

Back to top button