لاہور (میڈیا 92نیوز) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدکا گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہنسو گرلز ہائی سکول کا دورہ، ایلمینٹری سکول ایجو کیٹرزکے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق سمیراحمد سید نے ای ایس ای 9 سکیل آرٹس کے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انٹرویوز کے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سی ای او ایجوکیشن بشیر گورئیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویوز میں میرٹ کا خیال رکھا جائے گا۔ ایلمنٹری سکول ایجوکیشن کے لیے300خاتون امیدوار وں نے گورنمنٹ کمپری ہائینسو سکول ،جبکہ 2200 مرد امیدواروں نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سیکنڈری سکول میں انٹرویوز دیئے۔ ایجوکیٹر زکے3 فروری سے ہونے والے انٹرویوز 8 فروری تک جاری ر ہیں گے۔ اس موقع پر سی ای او بشیر گورئیہ، ڈی او ایلمنٹری رفیق بلوچ، ڈی او سیکنڈری ملک احسان اورڈی ایم او عابد شوکت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021