لاھور نامہ

کوٹ لکھپت؛ کھڑی خالی ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی

لاہور (میڈیا 92نیوز) کوٹ لکھپت میں کھڑی ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، اسٹیشن ماسٹر عرفان حسین کا کہنا تھاکہ یہاں پولیس چوکی میں کوئی پولیس والا نہیں ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن کے قریب کھڑی ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس بوگی میں اکثر نشئ حضرات بیٹھے رہتے ہیں اور آج بھی ان کی وجہ سے ٹرین کی بوگی میں آگ لگی۔ اسٹیشن ماسٹر عرفان حسین کا کہنا تھاکہ یہاں پولیس چوکی میں کوئی پولیس والا نہیں ہوتا جس کی وجہ سے نشئ اس میں بیٹھے رہتے ہیں اور آج ان نشئ حضرات کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔

Back to top button