لاہور (میڈیا 92نیوز) جوہر ٹاؤں فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی نہ ہونے پر کروڑوں روپے کا فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔سلنڈر دھماکہ سے لگنے والی آگ سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شروع میں آگ کی شدت کم تھی۔ بروقت کارروائی نا ہونے کے باعث فرنیچر کی مارکیٹ دیکھتے دیکھتے ہی جل کر راکھ ہوگئی۔ متاثرین نے بروقت کارروائی نا کرنے پر ریسکیو کو ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق بر وقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پندرہ سے زائد فائیر فائیٹر گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لیے آپریشن میں حصہ لیا ۔اس وجہ سے آگ پر قابو پایاگیا۔ایدھی ترجمان عدیل جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پانچ زخمیوں کو جنرل اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ سے سامان نکالا۔
Read Next
26 ستمبر, 2024
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021