اسلام آباد(میڈیا 92نیوز )طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال کینسر لگ بھگ دو لاکھ مریض سامنے آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینسر کے موذی مرض سے 29 فیصد مریض علاج کیلئے بروقت ہسپتال نہیں پہنچ پاتے جبکہ 30 فیصد کینسر کے آخری اسٹیج پر ہسپتال کا رخ کرتے ہیں ٗپاکستان میں جگر ٗمنہ ٗ چھاتی ٗ بڑی آنت اور دماغ کا کینسر زیادہ پایا جاتا ہے۔ٗڈاکٹروں کے مطابق تمباکو نوشی کینسر پھیلانے کا بڑا ذریعہ ہے جس کی روک تھام اشد ضرور ی ہے۔ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ صحت مند طرز زندگی،متوازن خوراک اور وزن پر کنٹرول سے کینسر کا خدشہ کم ہوسکتا ہے ۔ہیپاٹائٹیس سی کے مریض جگر کے کینسر میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں، جگر سکڑ جاتا ہے اور مریض کو پتہ ہی نہیں چلتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کینسر پر قابو پانے کیلئے علاج و معالجہ کی مکمل سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، اس کے ساتھ ساتھ بھر پور آگاہی مہم بھی چلانے کی ضرورت ہے۔
Read Next
4 دن ago
شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز پر موجود وائرسز کے متعلق سنسی خیز انکشاف
5 دن ago
اے آئی ٹیکنالوجی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں، محققین
6 دن ago
کیا آپ بھی اس طرح بلڈ پریشر چیک کراتے ہیں؟
2 ہفتے ago
ورزش اور کینسر خلیوں میں کمی کے مابین تعلق کا انکشاف
2 ہفتے ago