شوبز

ہمیشہ مسکرانے والی اداکارائیں دراصل ایک دوسرے کے خلاف دلوں میں زہر رکھتی ہیں

(میڈیا 92نیوز )
دور سے دیکھنے پر گلیمراورستاروں کی چکا چوند سے بھرپور نظرآنے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی حقیقت کچھ اور ہی ہے میڈیا پر خوش مزاج اور ہمیشہ مسکرانے والی اداکارائیں دراصل ایک دوسرے کے خلاف دلوں میں زہر رکھتی ہیں یہاں تک کہ اصل زندگی میں یہ اداکارائیں ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنے کی روادار نہیں۔یہاں ایسی ہی اداکاراؤں کی نجی زندگی سے متعلق چند حقائق پیش کیے جارہے ہیں جو ابتدا میں تو ایک دوسرے کی بہترین سہیلیاں تھیں لیکن چند وجوہات کی بنا پر ہونے والے اختلافات کے باعث ایک دوسرے کی جانی دشمن بن گئیں۔ ان کے بیچ لڑائی تھمنے کانام ہی نہیں لے رہی ہے اورایک دوسرے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا تودور یہ ایک دوسرے کی صورت بھی دیکھنا نہیں چاہتیں۔ابتدا میں کرینہ کپور اور بپاشا باسو ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست تھیں لیکن دونوں کے درمیان جان ابراہم کے آنے کے بعد یہ دوستی لڑائی میں بدل گئی۔ یہ سچ بہت سارے لوگوں کے لیے حیران کن ہوگا کیونکہ کرینہ اور جان ابراہم کا نام کبھی بھی ایک ساتھ نہیں لیا گیا لیکن یہی حقیقت ہے کہ کرینہ اور بپاشا کے درمیان اختلافات کی وجہ جان ابراہم تھے۔ کرینہ کپور اور بپاشا باسو ایک ساتھ 2001 میں فلم ’’اجنبی‘‘ میں نظر آئی تھیں اور اس کے بعد 2006 میں فلم ’’اوم کارا‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اس کے بعد سے دونوں کبھی کسی اور فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں۔ فلم ’’اجنبی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کرینہ نے بپاشا کو ’’بلیک کیٹ‘‘ کہا تھا جب کہ کرن جوہر کے پروگرام میں بپاشا نے کرینہ کی اداکاری کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ اداکاری کرتے وقت کرینہ ایک سین میں کئی ایکسپریشنز دے دیتی ہیں۔ یہ لفظی نوک جھونک ہی دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ بنی۔اداکارہ پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپورخان کی دشمنی ابتدا ہی سے چلی آرہی ہے لیکن یہ دونوں اس دشمنی سے پہلے ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست تھیں اوردونوں نے ایک ساتھ فلم ’’اعتراض‘‘ میں کام کیا تھا۔ فلم میں کرینہ مثبت اورپریانکا منفی کردار میں نظرآئی تھیں، فلم کی ریلیز کے بعد کامیابی کا سارا کریڈٹ پریانکا لے اڑیں اوریہی بات کرینہ کوبری لگ گئی اسی وقت سے دونوں کی دوستی میں دراڑ پڑ گئی۔بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کی دوستی کی مثالیں بھی بالی ووڈ میں دی جاتی تھیں دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جن میں’’چوری چوری‘‘، ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘، ’’ہردل جو پیارکرے گا‘‘ اور ’’ویرزارا‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ ایک ساتھ اتنی ساری فلموں میں کام کرنا ہی دونوں کی دوستی میں دراڑ کی وجہ بنا کیونکہ میڈیا حلقوں کی جانب سے دونوں کا آپس میں موازنہ کیا جانے لگا تھا جس کی وجہ سے دونوں کی دوستی دشمنی میں بدل گئی۔نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور دپیکاپڈوکون کے درمیان اختلافات کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے لیکن دونوں کے درمیان اختلاف کی وجہ جان کر ان کے مداحوں کو شاید جھٹکا لگے کیونکہ دونوں کی دوستی کے درمیان دراڑ اداکار رنویر سنگھ کی وجہ سے پڑی۔ رنویر اور انوشکا نے ایک ساتھ فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ میں کام کیا تھا اور جب ہی سے دونوں بہت اچھے دوست تھے تاہم جب سے رنویر اور دپیکا میں قربتیں بڑھیں انوشکا اوردپیکا کے درمیان دوریاں بڑھنی شروع ہوگئیں یہاں تک کہ دپیکا نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔اداکارہ ایشوریا رائے اور رانی مکھر جی ابتدا میں ایک دوسرے کی بہت اچھی دوست تھیں یہاں تک کہ دونوں کی دوستی کی مثالیں دی جاتی تھیں۔ شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی فلم ’’چلتے چلتے‘‘ میں رانی سے پہلے اداکارہ ایشوریا رائے مرکزی کردار ادا کررہی تھیں لیکن فلم کے سیٹ پر سلمان خان کی جانب سے ہنگامہ مچانے کے بعد یہ کردار رانی مکھرجی کو دے دیا گیا اور یہیں سے دونوں کی دوستی میں دراڑ پڑنی شروع ہوگئی۔ بعد ازاں رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن کے درمیان نزدیکیوں کی خبروں کے باعث یہ دراڑ دشمنی میں بدل گئی۔

Back to top button