شوبز

ممبئی : (میڈیا 92ٹی وی ) بالی وڈ اداکارہ ارمیلا منونڈ کر آج 44ویں سالگرہ منائیں گی۔ 4فروری 1974کو بھارتی ریاست مہارشترا کے شہر ممبی میں پیدا ہونے والی ارمیلا نے اپنے کیرےئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلم ’’ کل یوگ‘‘ سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں ’’نرسمہا‘‘رہی۔ ارمیلا نے اپنے فلمی کیرئیر کے دوران رنگیلا ، ستیہ اور جدائی جیسی فلموں سے خو ب کامیابیاں سمیٹں۔ اس کے علاوہ وہ کون ، پیار تو نے کیا، بھوت، اک حسینہ تھی، تہذیب ، رینجر میں نے گاندھی کو نہیں مارا ، بس اک پل اور قرض میں بھی ارمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ۔ گزشتہ برس ارمیلا کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

Back to top button