لاہور (اظہر محمود سے )عسکری الیون میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عسکری الیون میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک افراد کی شناخت شاد علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021