پاکستانتازہ ترین

نواز شریف سے مشاہد حسین کی ملاقات، نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور (شیخ مبشر حسین سے) مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ (ق) کو خیر باد کہہکر نون لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیارکر لی، نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشاہد حسین سید اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے جاتی امراء فارم ہائوس میں مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مشاہد حسین سید نے نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ کی جانب سے مشاہد حسین سید کو اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹکٹ جاری کرنا کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ دوسری جانب میاں محمد نواز شریف سے قانونی ماہرین رانا مقبول، سلمان اکرام راجہ اور اعظم نذیر ایڈووکیٹ نے بھی ملاقات کی جس میں عدالتوں میں شریف خاندان کے خلاف زیر سماعت کیسز پر مشاورت کی گئی۔

Back to top button