لاھور نامہ

خواجہ احمدحسان کا جی پی او اسٹیشن کادورہ، تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا

لاہور ( ماجد بٹ سے)چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی برائےمیٹرو ٹرین خواجہ احمدحسان نےزیر تعمیرجی پی او اورانارکلی اسٹیشن کادورہ کیا۔ سی ای اوحبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم اورڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹرمحمد اسدنےتعمیراتی کاموں پربریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان نےاورنج لائن منصوبےکےزیرتعمیراسٹیشنزکا دورہ کیااورتعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا۔ خواجہ احمدحسان کاکہناتھا کہ منصوبےکی تکمیل ایک سنگ میل ثابت ہوگی، تاہم ٹرین کب تک چلےگی، اس حوالے سے کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہوگا لیکن قوم کو سرپرائز دیں گے۔ انہوں نےکہاکہ اورنج لائن منصوبہ تاریخی حیثیت اختیارکرےگا،

زیرزمین 78 میٹرتک کھدائی کی گئی ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر حبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم کاکہناتھاکہ 70فیصد سےزائدپائلنگ ورکس مکمل کیاجاچکا ہےجی پی او اسٹیشن پر15 فروری تک پائلنگ ورکس جبکہ 15 مارچ تک چھت ڈال دی جائےگی۔ شاہد سلیم کاکہناتھاکہ جی پی او اسٹیشن دس ہزا ر اسکیئر میٹراراضی پر مشتمل ہے۔ اسٹیشن اور انڈرگراؤنڈ ایریا میں 1922 میں سے 1501 پائلیوں کی تنصیب ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں خواجہ احمدحسان نے زیرتعمیر انارکلی اسٹیشن کابھی دورہ کیا،

معروف صوفی بزرگ حضرت بابا سیدمیراں موج دریا کے دربار پر حاضری دی اورملکی سلامتی واستحکام کےلیے دعاکی۔

Back to top button