میڈیا 92نیوز
اگر تو آپ کو یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے میں انٹرنیٹ کی ناقص رفتار کی وجہ سے مشکل کا سامنا ہوتا ہے یا کسی ویڈیو کو اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں؟اگر ہاں تو یوٹیوب کی نئی ایپ آپ کو ضرور پسند آئے گی۔ گزشتہ سال گوگل نے ایک نئی ایپ یوٹیوب گو کو پہلے بھارت اور پھر تھائی لینڈ، انڈونیشیاءاور نائیجریا سمیت چودہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا تھا جس کا مقصد خراب انٹرنیٹ سروس والے علاقوں میں صارفین کے لیے ویڈیوز کی بفرنگ یا دیگر مسائل کو دور کیا جاسکے۔اب اس ایپ کو 130 سے زائد ممالک میں پیش کیا جارہا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد ہی یہ ہے کہ نہ ہونے کے برابر انٹرنیٹ پر بھی یہ کام کرتی ہے، کم ڈیٹا خرچ کرتی ہے۔آسان الفاظ میں یہ نئی یوٹیوب ایپ صارفین کو ڈیٹا بچانے میں مدد دے گی اور ان کے موبائل کا بل کم رکھنے کے لیے ایسی ویڈیوز دیکھنے کا مشورہ بھی دے گی جو اس کے خیال میں لوگوں کو پسند آسکتی ہے۔گوگل کی جانب سے اس ایپ کو سامنے لانے کا مقصد اپنے حریفوں جیسے فیس بک کو ٹکر دینا ہے کیونکہ دونوں پر ہی اربوں افراد ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اب یہ دونوں کمپنیاں موبائل انٹرنیٹ والے نئے صارفین چاہتے ہیں جو ڈیٹا پر زیادہ پیسہ خرچ کرنا پسند نہیں کرتے۔ویسے اس ایپ کو متعارف کرانے کا اعلان گوگل نے ستمبر 2016 میں کیا تھا تاہم اپریل 2017 میں اس کا بیٹا ورژن سامنے آیا تھا اور اب لگتا ہے کہ اس کا حتمی ورژن پیش کیا جارہا ہے۔اس کا سب سے خاص فیچر ویڈیوز کو فون یا میموری کارڈ میں محفوظ کرنا ہے جسے کسی بھی وقت دیکھا جاسکتا ہے۔جن ویڈیوز محفوظ کیا جائے گا ان کے کوالٹی اور فائل سائز کے آپشنز بھی دیئے جائیں گے تاکہ کم از کم ڈیٹا خرچ ہو۔اسی طرح ایک زبردست فیچر ایپ میں قریب موجود صارفین سے بغیر کسی ڈیٹا یا انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر بلیوٹوتھ کے ذریعے لوکل شیئرنگ کا فیچر بھی موجود ہے جو واقعی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔اس ایپ میں 720p یا اس سے زائد کی ویڈیوز سیو یا اسٹریم کرنے کا آپشن نہیں ہوگا بلکہ 144p سے 360p تک کا آپشن ہوگا۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=GTk2_QSf2Jk[/embedyt]