پاکستانتازہ ترین

سوات: خودکش حملے میں 11 فوجی شہید، 16زخمی ہوگئے

سوات (میڈیا 92نیوز) سوات میں کبل کے علاقے شریف آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کی اسپورٹس یونٹ کے ایک افسر سمیت 11 فوجی شہید اور دیگر 13 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکا کبل کے علاقے میں فوج کی اسپورٹس یونٹ میں ہوا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے خود کو گراؤنڈ میں اس جگہ اڑا دیا جہاں فوجی والی بال کھیل رہے تھے۔ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں 16 فوجی زخمی ہوئے تھے جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف سینٹرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی 7 فوجی دم توڑ گئے۔دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق خود کش حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے۔یاد رہے کہ سوات میں 2009 میں فوجی آپریشن کے بعد امن بحال ہوا تھا کیونکہ خطے میں امن ایک سنگین مسئلہ اختیار کرگیا تھا تاہم اس وقت سوات میں 6 ہزار کے قریب پولیس اہلکار تعینات ہیں اور ان میں سے اکثریت چیک پوائنٹس پر تعینات ہیں۔پولیس نے چند روز قبل اسی علاقے سے دو دانتہاپسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو مبینہ طور سوات میں ریاست مخالف انتہاپسندی پھیلانے میں سرگرم تھے۔کبل پولیس کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس نے کبل کے ایک گھر میں چھاپہ مارا جہاں سے مطلوب دہشت گرد سراج خان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق مٹہ کے علاقے شوار میں سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کی اور ایک کمانڈر محمد علی شاہ کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث تھا۔

Back to top button