لاھور نامہ

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

لاہور(ماجد بٹ سے)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی مصالحتی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی.. جنوری کے دوسرے  ہفتے کی رپورٹ کے مطابق مصالحتی سینٹرز میں کل 525کیسز رپورٹ ہوئے اور 342 کیسز میں مصالحت کرائی گئی. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 15 جنوری  سے 20 جنوری  تک کی  مصالحتی عدالتوں کی رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں مصالحتی سینٹرز کو 525 کیسز موصول ہوئے.342 کیسز میں فریقین کا معاملہ مصالحت کے ذریعے نمٹایا گیا.جبکہ 93 کیسز میں مصالحت نہ کرائی جا سکیفریقین کی عدم دستیابی پر 91 کیسز واپس بھیجے گئے. رپورٹ کے مطابق کل 525 کیسز میں سے 248 فوجداری کیسز تھے.سول کیسز کی تعداد 309  تھی.. جبکہ  فیملی اور گارڈین کیسز کی تعداد بتدریج 38 اور 16 تھی.رینٹ سے متعلق 9 کیس سامنے آئے.26اپیلیں اور 117 دوسری نوعیت کے کیسز سامنے آئے.چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے انقلابی اقدامات کے باعث مصالحتی سینٹرز کی کارگردگی نمایاں ہوتی جا ری ہے۔

Back to top button