لاہور (عمر خالد سے) ماڈل ٹائون کچہری احاطہ عدالتوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لیے ۔آوارہ کتوں نے سیرو تفریح کے لیے کچہری کی عدالتوں کے برآمدوں کا انتخاب کر لیا ۔ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ۔آوارہ کتوں کی وجہ سے سائلین اور وکلا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔آوارہ کتوں کی وجہ سے کیسز کے لیے آئی خواتین اوربچے ڈرنا شروع ہو گئے ۔وکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ عدالت میں پیش ہو کر باہر آتے ہیں تو سامنے آوارہ کتے بیٹھے ہوتے ہیں انتظامیہ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ سارا دن آوارہ کتے عدالتی برآمدوں میں لیٹے رہتے ہیں اگر یہ کسی سائل یا وکیل کو کاٹ لیں تو نقصان کا ذمہ دار کون ہو گا ۔وکلا کا مزید کہنا تھا کہ آوارہ کتے مین گیٹ سے اندر کیسے آتے ہیں اگر کوئی چیکنگ سسٹم نہیں تو کوئی سانحہ پیش آسکتا ہے ۔
Read Next
3 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021