لاہور(ظہیر الحق سے)احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور مزید کاروائی 3 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس میں کوئی کاروائی نہ کی جا سکی۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز اشرف کراچی میں مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرنے کا حکم دے۔جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔اور کیس کی سماعت مزید اگلے ماہ تک کے لیے ملتوی کردی،۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور میں غیرقانونی طور پر 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کربھرتی کیا۔جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سات افراد پر فرد جرم عائد کررکھی ہے.
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021