لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) ایکسپو سینٹر میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ کے زیر اہتمام آرکی ٹورازم تھیمڈ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نمائش کا افتتاح کیا۔ تعمیراتی مٹیریل کے کاروبار سے منسلک مختلف کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ تعمیرات میں مضبوطی اور تحفظ کے ساتھ ساتھ خوبصورتی اور جدت بھی ایکسپو سینٹر میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹیکٹ پاکستان کے زیر اہتمام آرکی ٹورزم تھیمڈ نمائش۔ روزہ نمائش کا افتتاح وزیر اعظم شاہد حاقان عباسی نے کیا۔ نمائش میں تعمیراتی مٹیریل کے کاروبار سےمنسلک کمپنیز شریک ہوئیں۔ نمائش کے کنوینئر نے بتایا کہ نمائش کا بنیادی مقصد ایک چھت تلے آرکیٹیکچر انڈسٹری سے متعلق تمام معلومات کاروباری مواقع اور نئے آئیڈیاز فراہم کرنا ہے۔ نمائش میں شریک مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے آرکیٹیکچر نمائش کو سراہتے ہوئے اسے انڈسٹری کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ نمائش تین روز جاری رہے گی سٹیل، کیبلنگ، الیکٹرک اینڈ مکینکل آرکیٹیکچر کے کاروبار سے منسلک کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی۔
Read Next
4 دن ago
آن لائن جعلسازی سے بچانے کے لیے ٹول متعارف
6 دن ago
بیک وقت ہوا کو صاف اور بجلی بنانے والا مصنوعی پودا
2 ہفتے ago
ایندرائیڈ جی میل پر ریپلائی کرنا اب اور بھی آسان
2 ہفتے ago
چیٹ جی پی ٹی کے سی ای او کی مستقبل سے متعلق حیران کُن پیشگوئی
3 ہفتے ago