پاکستانتازہ ترین

بڑےمگرمچھوں کوکٹہرے میں لائیں گے،جمہوریت کو پٹری سے اترنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں گریٹ لیڈر اور گریٹ منصف آگئے تو ملک کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،بڑے بڑے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے،خدا کے واسطے انصاف کی فراہمی کے لیے جو کرسکتے ہیں کر گزریں،وعدہ کرتا ہوں جمہوریت کو کبھی پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔

عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں کام کرنا ہے تو دیانت داری اور جذبے سے کام کرنا ہے، بھول جائیں کہ یہاں کوئی سازش ہورہی ہے، عدلیہ آزاد ہے،عدلیہ کی عزت و تکریم کے لیے کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،آئین سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے،کل کیا قانون آئے گا ہمیں اس کا انتظار نہیں کرنا،ہمیں موجودہ حالات اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم جمہوریت کو کبھی پٹری سے اترنے نہیں دیں گے۔ملک میں گریٹ لیڈر اور گریٹ منصف آگئے تو ملک کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا ،بڑے بڑے مگرمچھوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس ملک میں جوڈیشری سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے سرکاری اہلکار ہیں لیکن کیا ہم اس کا حق ادا کررہے ہیں ۔

Back to top button