تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا کو شکست، انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتح

نیوزی لینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک /میڈیا92نیوز)نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو ماؤنٹ منگانوئی میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو جیتنے کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔

انڈیا نے 217 رنز کا ہدف منجوت کالرا کی سنچری کی بدولت 39 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

منجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی قرار پائے۔

مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ انڈین بلے باز شبمن گل کے حصے آیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوناتھن مارلو نے 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

انڈیا کی جانب سے ایشان پوریل، شوا سنگھ، کملیش ناگرکوٹی اور انوکول رائے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انڈیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو ہرایا تھا۔

Back to top button