انٹرنیشنلتازہ ترین

پاکستان کےسول اورعسکری حکام کا وفد افغانستان پہنچ گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز)پاکستان کےسول اورعسکری حکام کاوفدافغانستان پہنچ گیا ، پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربات چیت کریں گے۔

پاکستان کےوفدکی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں ۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام دوطرفہ مسائل پربراہ راست بات کریں گے،جبکہ باہمی تجارت، مشترکہ ورکنگ گروپس کا اجلاس بھی ہوگا۔

مشترکہ ورکنگ گروپس بنانےکافیصلہ وزیراعظم پاکستان اورافغان صدر کی ملاقات میں طے پایاتھا ، اس سے قبل این ڈی ایس سربراہ ،افغان وزیرداخلہ نےبھی پاکستان کادورہ کیاتھا۔

یاد رہے کہ کابل میں دہشت گردحملوں میں تیزی کے بعد افغان وزیرداخلہ اور انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ پاکستانی قیادت کو افغان حکومت کےخدشات سے آگاہ کیاتھا، اس ملاقات میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کا فیصلہ ہوا تھا۔

Back to top button