لاہور(میڈیا 92نیوز)اداکارہ وماڈل حیا سہگل نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ، میوزک اورتکنیکی شعبوں کے ڈیپارٹمنٹ بنانے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیا سہگل نے کہا کہ ایک فنکار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دوسرے شعبوں تک بھی پھیلائے۔ اس سلسلے میں فن وثقافت کے فروغ کے لیے بنائے گئے اداروں اور دوسری جانب تعلیمی اداروں کو بھی اپنا اہم کردارادا کرنے کی ضرورت ہے جس طرح ہمارے پڑوسی ملک میں نوجوانوں کو باقاعدہ ایکٹنگ سکھائی جاتی ہے، اسی طرح اب ہمارے ہاں بھی اس شعبے کوسنجیدگی کے ساتھ لینا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایکٹنگ، میوزک اورتکنیکی شعبوں کے ڈیپارٹمنٹ بنانے چاہئیں اوروہاں اسٹوڈنٹس کی تربیت کیلیے ایسے اساتذہ کوتعینات کرنا چاہیے جواداکاری، میوزک ، ڈائریکشن اورتکنیکی شعبوں کے ماہرہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں جب بھی مختلف تقریبات میں شریک ہوتی ہوں توبہت سے نوجوان مجھ سے ملاقات کے دوران اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے پلیٹ فارمز کی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ جس سے پتہ لگتا ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اب شوبزکواپنا پروفیشن بنانا چاہتی ہے لیکن ہمارے ہاں ایسے ادارے بہت کم ہے ، جہاں پرنوجوان کچھ سیکھ سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں حیاسہگل نے کہا کہ موجودہ دورمیں سامنے آنے والا ٹرینڈ مجھے بھی بے حدمتاثرکرتا ہے کہ ایک فنکارصرف ایکٹنگ ہی نہیں بلکہ ماڈلنگ اورمیزبانی کے ساتھ اوربھی بہت کچھ کررہا ہے۔ ایسے میں، میں بھی جلد ہی اپنی صلاحیتوں کودوسرے شعبوں میں آزماں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بطور ماڈل توبہت سا کام کیا اورکررہی ہوں لیکن میزبانی اوردیگرشعبوں میں قسمت آزمائی کا ارادہ ہے۔
Read Next
6 دن ago
میرے شوہر سلیم، شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سے زیادہ رومانوی ہیں، ماہرہ خان
12 فروری, 2024
ارشد وارثی نے 25 سال بعد اپنی شادی رجسٹر کیوں کروائی؟ وجہ سامنے آگئی
7 فروری, 2024
سشمیتا سین کی اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ شادی؟ اداکارہ کا بیان آگیا
5 فروری, 2024
ٹیلر سوئفٹ نے گریمی ایوارڈز جیتنے کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا
5 فروری, 2024