لاھور نامہ

لاہور ایئرپورٹ، پولیس جوانوں پرفائرنگ میں ملوث مجرم گرفتار کرلیا

لاہور (اظہر محمود سے) لاہورایئرپورٹ پر قائم پولیس چوکی کی کارروائی ، مسقط فرارکی کوشش کرنے والا انتہائی خطرناک ملزم گرفتار کر لیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گرفتارملزم علی ذوالفقارڈسکہ سٹی پولیس کو انتہائی مطلوب ہے۔ ملزم پولیس جوانوں پر فائرنگ کے کیس میں مفرور ہے۔ ملزم علی ذوالفقار عمان ایئر کی پرواز 342 پر فرار ہونے کے لیئے لاہور ایئرپورٹ پہنچا۔ ایئرپورٹ پولیس چوکی نے ملزم کو چھان بین کے بعد روانگی لاؤنج سے گرفتار کر لیا۔ ضروری کارروائی کے بعد گرفتار خطرناک ملزم علی ذوالفقار کو سیالکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Back to top button