انٹرنیشنلدلچسپ و عجیب

مفتے کی تلاش میں ریچھ ٹافیوں کی دکان میں گھُس گیا

امریکا میں ایک ریچھ مفت کھانے کی تلاش میں ٹینیسی کی ایک ٹافیوں والی دکان میں گھُس گیا۔

اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جب ریچھ کو گیٹلن برگ کے سویٹ کینڈی اسٹور میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ریچھ بغیر ادائیگی کے اسٹور سے کھانے کی اشیا سے لطف اندوز ہورہا ہے جب کہ تماشائی تصاویر کھینچتے ہیں اور ملازمین اسے دکان سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ملازمین نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ریچھ کو چارلسٹن چیوز اور ہرشی چاکلیٹ زیادہ پسند آئیں۔

جنگلی جانور کو اسٹور سے باہر نکالنے میں مدد کے لیے گیٹلنبرگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔

واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Back to top button