پاکستانتازہ ترینسیاست

9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عمران خان کے وکیل کو دلائل کیلیے آخری موقع

لاہور:

9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں عدالت نے عمران خان کے وکیل کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا ۔

ضمانت کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کی۔ دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے وکیل کہاں ہیں، دلائل دیں۔ جس پر جونیئر وکیل نے جواب دیا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل کے لیے وکیل کو آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت جمعہ 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں، جس پر انہوں نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

Back to top button