انٹرنیشنلدلچسپ و عجیب

امریکا میں لگائی گئی دنیا کی سب سے بڑی پن

امریکی ریاست کینٹکی میں 21 فٹ اور 7 انچز لمبی تھمب ٹیک لگا کر دنیا کی سب سے بڑی پن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

سنٹرل کینٹکی کی ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جب ادارے کو الزبتھ ٹاؤن میں قائم ان کے ہیڈکوارٹرز کی تزئین کے لیے فنڈز جاری ہوئے تو انہیں بڑی پش پن لگانے کا خیال آیا۔

ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سی ای او گلین آرنے کا کہنا تھا کہ فنڈز کا ایک حصہ اشاروں کی جگہ کے لیے مختص کیا گیا تھا لہٰذا انہوں نے ایسی کمپنیوں کے متعلق تحقیق شروع کی جو بڑے تھمپ ٹیکس بنا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں فلوریڈا میں ایک کمپنی ملی لیکن انہوں نے اس کام کے لیے 1 لاکھ 9 ہزار ڈالر علاوہ شپنگ اور تنصیب کا مطالبہ کیا۔

گلین اور ان کی تین افراد کی ٹیم نے یہ ٹیک خود بنانے کا فیصلہ کیا، جو کہ انتہائی مشکل ثابت ہوا کیوں کہ ان کے پاس ویلڈنگ کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

بعد ازاں ایک ٹیم ممبر نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی اور بالآخر 1360 کلو گرام وزنی اور 21 فٹ اور 7 انچ لمبی پن پایہ تکمیل کو پہنچی۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

facebook

Back to top button