رواں ماہ کی 5 تاریخ کو امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں دو مضبوط امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ حکمراں جماعت ڈیموکریٹ نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو میدان میں اتارا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت ریپبلکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا۔
یوں تو دونوں ہی امیدوار بہت معروف اور کسی تعارف کے محتاج نہیں تاہم ان سیاسی زندگیوں کے کچھ گمشدہ ابواب سے پردہ اُٹھانے کے لیے مختصر اپنے قارئین کو پیش کر رہے ہیں۔