انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنالیے۔
پہلا روز:
راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلش اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم زیک کرولی 29 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔
قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کریں اور پریشر میں لیکر آئیں۔
اس موقع پر قومی ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیع دیتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں اسپنرز کے ذریعے اٹیک کرکے انگلش بیٹرز کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود
انگلینڈ کا اسکواڈ:
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر