پاکستاندلچسپ و عجیب

بھٹک کر سرحدی علاقے میں آنے والی نیل گائے چھانگا مانگا منتقل

وائلڈ لائف لاہور کے عملے نے مسکن سے بھٹک کرسرحدی علاقے میں آنے والی نیل گائے کو ریسکیو کرکے چھانگا مانگا منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ڈاکٹر غلام رسول نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر لاہور کے سرحدی علاقے بیدیاں سے نیل گائے کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ نیل گائے کافی صحت مند ہے جسے محفوظ طریقے سے وائلڈلائف پارک چھانگا مانگا منتقل کیا گیا ہے جہاں پہلے بھی نیل گائیں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر نیل گائے بھارت سے خوراک کی تلاش اور شکاریوں کے خوف سے بھاگتی ہوئی پاکستان پہنچی ہوگی۔ علاوہ ازیں لاہور میں صدقہ کے نام پر ندے فروخت کرنیوالے دو ملزمان کو پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ممولے برآمد ہوئے جنہیں کھلی فضا میں آزاد کردیا گیا۔ گھریلو چڑیاں،مینا اور دیگر پرندے فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

Back to top button