انٹرنیشنلتازہ ترینجرائم

غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی: نوبیل انعام جیتنے کے بعد جاپان کے میماکی روپڑے

ٹوکیو: جاپان کے نوبیل امن انعام یافتہ توشییوکی میماکی نے کہا ہے کہ غزہ کو جنگ جیتنی ہو گی۔

جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے معروف توشییوکی میماکی نے نوبیل انعام اپنے نام کیا ہے۔ اس موقع پر اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ غزہ و اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے یہ ایوارڈ میں نے جیتا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلودہ تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظرکی یادیں تازہ ہو گئیں۔

Back to top button