Media92news Lahore
سلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔
میڈیا92 نیوز کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی جس کی سیکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔
وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے