انٹرٹینمنٹانٹرنیشنلپاکستانتازہ ترینشوبزہیڈلائنز

میرے شوہر سلیم، شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سے زیادہ رومانوی ہیں، ماہرہ خان

Media92News Lahore
برطانیہ: پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کو رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔

حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

اس ایوارڈ شو کی تقریب ممیرے شوہر سلیم، شاہ رخ، فواد اور ہمایوں سے زیادہ رومانوی ہیں، ماہرہ خان
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل
ایوارڈ شو کی تقریب میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی : فوٹو : ویب ڈیسک
ایوارڈ شو کی تقریب میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی : فوٹو : ویب ڈیسک

برطانیہ: پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کو رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔

حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

اس ایوارڈ شو کی تقریب میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ماہرہ خان سے انوکھا سوال پوچھا۔

میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانوی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی اسکرپٹ کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: شوہر کی جانب سے دیا گیا تحفہ چوری ہوگیا، ماہرہ خان کا انکشاف

ماہرہ خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں اسٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔

اداکارہ کا جواب سن کر تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بجائیں اور ماہرہ خان کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔

ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔یں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی تھی جہاں میزبان نے ماہرہ خان سے انوکھا سوال پوچھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button