انٹرٹینمنٹتازہ تریندلچسپ و عجیب

سوشل میڈیا مجھ جیسے لوگوں کیلیے خطرناک ہے، سیف علی خان

لاہور (میڈیا 92 آن لائن)
ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ میرے جیسے لوگوں کے لیے سوشل میڈیا خطرناک ہے۔
بھارتی چینل کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے میگا اسٹار سیف علی خان نے کہا کہ میں منفی چیزوں میں نہیں پڑنا چاہتا اس لیے سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں۔ سوشل میڈیا مجھ جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔

سیف علی خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں سوشل میڈیا آپ کا بہت سا وقت لے لیتا ہے جبکہ اسی وقت کو کسی مثبت کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ میں کبھی کبھار آدھے گھنٹے کے لیےانسٹاگرام دیکھتا ہوں اور اس پرآئے عجیب عجیب پیغامات پڑھتا ہوں۔ میری بیوی مجھے کہتی ہے کہ آپ ٹھیک چیزوں کو فالو نہیں کررہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کبھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے۔ مجھے سوشل میڈیا اس لیے پسند نہیں کیونکہ یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے خطرناک ہے۔ میں منفی باتوں سے دور رہنا چاہتا ہوں اسی لیے سوشل میڈیا میرے لیے نہیں ہے۔

سیف علی خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے برعکس کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button