انٹرٹینمنٹتازہ ترین

ہریتھک روشن، کیارا ایڈوانی کی اٹلی میں ‘وار 2’ کی شوٹنگ کی ویڈیو لیک

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی کی نئی فلم ‘وار2′ کی شوٹنگ کی تصاویراور ویڈیوز لیک ہوگئیں۔

اداکار ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی ان دنوں اٹلی میں اپنی فلم ‘وار 2′ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویراور ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ویڈیوز میں ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی کو ہاتھوں میں ہاتھ دئیے گانے کی شوٹنگ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

گانے میں ہریتھک روشن سفید ٹی شرٹ کے اوپر ہلکے آسمانی رنگ کی شرٹ اور جینز پہننے ہوئے ہیں جبکہ کیارا ایڈوانی نے خوبصورت گلابی رنگ کا ڈریس پہنا ہے۔ ‘وار 2′ 2019 میں ریلیز کی گئی فلم ‘وار’ کا سیکوئل ہے۔ ‘وار 2′ میں ولن کا کردار جونئیر این ٹی آر ادا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button