منگولیا میں ہونے والی ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اسجد اقبال نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو 6-0 کے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی، جس میں انہوں نے اپنے حریف کو ایک بھی فریم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔
مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح سے ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیت لیا۔
ملکیت سنگھ اپنے حریف کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور کوئی بڑا بریک بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے، جبکہ اسجد اقبال نے چھٹے فریم میں 40 کا بریک بنایا۔
اس سے قبل، کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے قبرص کے مائیکل جارگیو کو 5-2 سے شکست دی تھی۔